29

اب یہ سوال بار بار نہیں ہونا چاہیے کہ نواز شریف آرہے ہیں یا نہیں، شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب یہ سوال بار بار نہیں ہونا چاہیے کہ نواز شریف آرہے ہیں یا نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج پھر دہراتا ہوں کہ نواز شریف تشریف لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن میں جو بھی جیتے فیصلہ ماننا ہوگا۔ احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ احتساب وہ ہے جو سامنے نظر آتا ہو اور لوگ مانتے ہوں۔