37

نوازشریف کے وطن واپسی سے قبل بڑے فیصلے

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف اپنی وطن واپسی کے موقع پر ملک میں بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری کےلیے پرعزم ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف وطن واپسی سے قبل دورہ چین کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ، وطن واپسی سے قبل نواز شریف کا چین کا اہم دورے کا پلان ہے ،نواز شریف کی ٹیم کے چین کے حکام کے ساتھ بھی رابطے ہورہے ہیں ،چین کی جانب سے بھی نواز شریف کے ساتھ کام کرنے کا گرین سگنل مل گیا۔

نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی پر ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی اعلانات متوقع ہیں ۔ نوازشریف واپسی سے پہلے سعودی عرب اور یو اے ای بھی جائیں گے۔