31

مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، خاور مانیکا کو جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں گرفتار بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا۔

خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے لیپ ٹاپ کے ذریعے عدالت کو سرکاری اراضی پر تعمیر شادی ہال اور 26 دکانیں دکھائیں.اس کے علاوہ شادی ہال اور دکانوں کے کرایے کی وصولی کے رجسٹر بھی عدالت کو پیش کیے۔پراسیکیوشن کی جانب سے خاور مانیکا کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے خاور مانیکا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔