39

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی سے کوئی شکوہ نہیں ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سے 35سال کے تعلقات ہیں، ان  سے ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو ہو ئی ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی سے کوئی شکوہ نہیں ،جب پارٹی بنے گی توسب کے سامنے بنے گی۔

وزارت عظمیٰ کا امید وار کون ہو گا اس کا فیصلہ ن لیگ کو کرنا ہے،9مئی پاکستان کی تاریخ کا سانحہ ہے۔

9مئی واقعات میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ،9مئی واقعات میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

کسی کے بھی خلاف قانون سے ماورا کارروائی کے حق میں نہیں ہوں۔نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا اس بات کو درست کرنا ہو گا ،سیاست انتقام کا نام نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے قانون توڑا تو اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ،میں ذاتی دورہ پر آیا ہوں ، کسی کا مسینجر نہیں ہوں ،میں یہاں پر کوئی سیاست کرنے نہیں آیا۔

میری نواز شریف سے کوئی ناراضگی نہیں ،پارٹی کا کوئی بھی شخص ناراض ہو تو شکوہ کر سکتا ہے ،نواز شریف نے کبھی کوئی شکوہ نہیں کیا اور نہ آج کیا۔ میں 21اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کا قائل ہی نہیں ہوں۔