57

2۔6 شدت کا زلزلہ آگیا

نیپال میں 6.2 شدت کے زلزلے کے نئے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا اثر شمالی بھارت تک پھیل گیا ہے۔

امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز چین کی سرحد کے قریب بتایا گیا ہے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو اور بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بھی زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

دوسری جانب گزشتہ دو دنوں سے پاکستان میں بھی شدید نوعیت کے زلزلے کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔ تاہم اس کے دورانیے کو اب 2 دن سے آئندہ چند سالوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔