45

ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملٹی فنگر ویری فکیشن سسٹم کے تحت سمز کی تصدیق کی جائے گی۔

اب تک 80 ہزار 624 موبائل سمز بلاک کیے جاچکے ہیں۔ملک بھر میں ساڑھے 40لاکھ غیر فعال سمز کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔

غیر قانونی سمز پر 8 ہزار 629 ریٹیلرز ،95 فرنچائز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

دستاویز کے مطابق نجی موبائل کمپنیز کے 24 اہلکار نوکری سے برخاست، 5 گرفتار بھی ہوئے،

پاکستان کی سمز رومنگ پر افغانستان اور دیگر ممالک میں کام نہیں کریں گی۔ایک پاسپورٹ پر اب صرف ایک ہی سم کھولی جاسکے گی۔