30

عوام 2017 کے پاکستان کو یاد کرتی ہے ، رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے اعلان پر عوام کا جوش و خروش مثالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے کہا کہ عوام نواز شریف کی واپسی کو اپنی خوشحالی اور ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں،  عوام انہیں اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی،غربت،بیروزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے، ملکی مسائل کا حل نواز شریف جیسے تجربہ کار سیاستدان کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔

عوام 2017 کے پاکستان کو یاد کرتی ہے، پاکستان کی عوام اچھے دنوں کی واپسی چاہتی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ 21اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دے گا،  عوام معمار پاکستان کا فقیدالمثال استقبال کرے گی۔