41

فوج کا انتخاب ہونے پر ’معذرت خواہ‘ نہیں ہوں، نگراں وزیر اعظم

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ فوج کا انتخاب ہونے پر ’معذرت خواہ‘ نہیں ہیں۔

بی بی سی نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں میزبان کو دیے گئے انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وہ فوج کا انتخاب ہونے پر ’معذرت خواہ‘ نہیں ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ میں اس کے برعکس تاثر پیدا کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہوں۔

اس انٹرویو کا ایک کلپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیا گیا ۔

 

 

انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ملتوی شدہ انتخابات تک ملک چلانے کے لیے فوج کا انتخاب ہیں۔

جس پر انھوں نے جواب دیا کہ میں صرف ان وجوہات کی وضاحت کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ لوگ اس طرح کیوں سوچتے ہیں۔ ان اطلاعات کے درمیان کہ عبوری حکومت کا فیصلہ انہوں نے نہیں کیا تھا۔

۔۔۔۔ وزیر اعظم کے انٹرویو کی مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔۔۔۔