27

پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح سے متعلق نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

وفاقی شرعی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح سے متعلق نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 2 اکتوبر کو سماعت کرے گا ،جسٹس خادم حسین شیخ اور جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور بنچ کا حصہ ہونگے ۔

شریعت کورٹ نے 7 فروی 2022 کو شاہد اورکزئی کی درخواست خارج کردی تھی،درخواست گزار نے عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔