51

رنبیر کپور کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’اینیمل‘ کا ٹریلر ریلیز

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم اینیمل کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

 یہ فلم 1 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوگی جس میں رنبیر کپور کے علاوہ بوبی دیول، انیل کپور اور رشمیکا مندنا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔     اس سے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم اینیمل کا پوسٹر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “اوہ ہائے!” اور ساتھ ہی ایک بوم ایموجی بناکر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

 

 

واضح رہےکہ رنبیر کپور کی اس ایکشن فلم کی تشہیر کیلئے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔