69

سلمان کی نئی فلم 'ٹائیگر3' کا ٹیزر جاری

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے کیونکہ یش راج فلمز نے اپنی بلاک بسٹر اسپائے یونیورس کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، یہ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ٹیزر کا آغاز سلمان خان کی جھلک سے ہوتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ 20 سال بھارت کی خدمت کرنے کے بعد کیا ٹائیگر کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے؟ کیا ٹائیگر غدار ہے؟ یا ٹائیگر ایک محب وطن ہے؟