52

آشوب چشم کے باعث پنجاب میں تعلیمی ادارے 4 روز کے لیے بند

 لاہور: آشوب چشم کے باعث پنجاب میں تعلیمی ادارے 4 روز کے لیے بند کردئیے گئے۔

پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صوبے میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے 4 روز کے لیے بند رہیں گے۔راولپنڈی کے تعلیمی ادارے کل سے اتوار تک بند رہیں گے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آشوب چشم میں مبتلا 87 افراد کی مضر انجکشن کی وجہ سے بینائی چلی گئی جبکہ کچھ کی آنکھیں بھی ضائع ہوئیں ہیں۔

پولیس نے مضر اور ناقص انجکشن تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام نے لوگوں کو آشوب چشم سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔