37

عام انتخابات کا شیڈول آئندہ ماہ جاری ہو گا

ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شیڈول اگلے ماہ جاری ہو گا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کا شیڈول آئندہ ماہ جاری کیا جائے گا، نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کل جاری کی جائے گی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک وصول کیئے جائیں گے اور اعتراضات پر فیصلے 26 نومبر تک جاری کیئے جائیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں 30 نومبر کو جاری کی جائیں گی، دسمبر سے الیکشن شیڈیول پر عمل شروع ہوگا، دسمبر کے ہی پہلے ہفتے میں کاغذات نامزدگی کی وصولی بھی متوقع ہے اور عام انتخابات 28 جنوری کو متوقع ہیں۔