41

مریم نوازپاکستان پہنچ گئیں

سنئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر  مسلم لیگ ن مریم نواز شریف لندن سے پاکستان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  مریم نواز نجی آیئر لائن کے ذریعے براستہ دبئی پاکستان پہنچی،مریم نواز نے لندن میں چار روز قیام کیا،اہم ملاقاتیں کیں،

ذرائع کےمطابق مریم نواز قائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی,مریم نواز پنجاب بھر کے تنظیمی ونگز عہدیداروں اور کوارڈینیٹرز سے ملاقات بھی کریں گی,وہ لاہور شہر کے تمام سابقہ بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی, پنجاب میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر نامزد کوآرڈینیٹرز سے تیاریوں پر بریفنگ لیں گی۔