38

علی محمد خان پی ٹی آئی کے ترجمان مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر خان سمیت 4 رہنماؤں کو پارٹی کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شعیب شاہین اور رؤف حسن کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ نامزد ترجمان قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔