50

میں انتخابات میں کسی کو مائنس یا پلس نہیں دیکھتا، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں انتخابات میں کسی کو مائنس یا پلس نہیں دیکھتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کیا نوازشریف نے جو کہا وہ ہوا یا نہیں؟، ایک ٹروتھ کمیشن بنادیں صورتحال سامنے آجائے گی، ہمیں ان باتوں کوعوام کے سامنے رکھنا ہوگا فیصلہ عوام کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو کہا یہ عوامی بحث ہے،انہوں نے واپسی کی تاریخ دی ہے یقینا آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگے کا تعین کیے بغیر انتخابات بے معنی ہیں، سیاستدان، فوج اورعدلیہ سب فریقین مل بیٹھیں اور مستقبل کا فیصلہ کریں۔