28

نگراں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم

کراچی: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی۔

سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ہڑتال کرنے والے اساتذہ سے ملاقات کی اور انہیں نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر کا کہنا ہے کہ اساتذہ تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں شروع کریں۔ ہم خود انکے مسائل حل کریں گے۔