30

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے سندھ کے 21 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کی تاریخ  کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ سندھ کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات  5 نومبر کو ہوگا،میونسپل کارپوریشن ٹائون کمیٹیوں اور ضلع کونسلوں میں ضمنی انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے خالی مخصوص نشستوں کے شیڈیول کا بھی اعلان کردیا،کراچی کے ساتوں اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔

خیال رہے کہ کراچی میں میئر مرتضی وہاب اور ڈپٹی سلمان عبداللہ مراد کے لیئے نشستیں خالی کی گئیں،میئر اور ڈپٹی میئر کے لیئے خالی کردی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔