21

سعودی ولی عہد کی تصویر بنانیوالے پاکستانی مصور کو عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر بنانے والے پاکستانی مصور عمر جرال کو عمرے کا ٹکٹ تحفے میں دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق  33 سالہ عمر جرال دماغی فالج (سی پی) میں مبتلا ہیں اور وہ  بات چیت کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

 سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی عمر جرال سے ملاقات لاہور سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں ہوئی۔

 
 

واضح رہے کہ عمر جرال سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں کی تصویریں بناچکے ہیں۔

مزید برآں پاکستانی مصور نے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی تصاویر بھی بنائی ہیں۔