12

پرویزالہٰی کی اڈیالہ جیل میں اہلخانہ سے ملاقات

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی عدالتی حکم پر راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کی اپنے اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ اہلخانہ کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی سے خیریت دریافت کی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو رواں  ہفتے لاہور سے راولپنڈی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا،چودھری  پرویز الہٰی سے اہلخانہ کی ملاقات عدالتی حکم پر کروائی گئی ہے۔