10

کرپٹ شخصیات کے خلاف ایک بار پھر احتساب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کرپٹ شخصیات کے خلاف ایک بار پھراحتساب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سندھ میں احتساب کا عمل شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے کرپٹ شخصیات کے خلاف ایک بار پھراحتساب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا فیز سندھ سے شروع کیا جائے گا ، نیب نے کرپٹ شخصیات کے خلاف شواہد حاصل کر لئے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ایکشن کے لئے نئی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جبکہ متعدد ڈی جی سمیت ڈائریکٹرز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب ہیڈ کوارٹر سے سگنل ملتے ہی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

نیب میں ڈیپوٹیشن پر مزید افسران بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انویسٹی گیٹرز اور تکنیکی ماہرین کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔