12

اسلام آباد ، تھانہ مارگلہ کے باہر لگے سیف سٹی کیمرے چوری

اسلام آباد میں چوروں کو پکڑنے کے لیے لگائے گئے کیمرے ہی چوری ہونے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چور تھانہ مارگلہ کے باہر لگے سیف سٹی کیمرے لے اڑے اور پولیس دو ہفتے تک لاعلم رہی۔ تھانے کے باہر لگے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کے سیف سٹی کیمرے چوری کر لیے گئے۔

دو ستمبر کی رات کیمرے بند ہونے کے باوجود کارروائی کے بجائے محض رپورٹ لکھنے پر ہی اکتفا کیا گیا جبکہ 2 ستمبر کی چوری کا مقدمہ 16 ستمبر کو تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔