9

ورلڈ کپ: پاک نیوزی لینڈ وارم اپ میچ بغیر کراؤڈ کے کھیلا جائے گا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء کے لیے 29 ستمبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حیدرآباد میں ہونے والا وارم اپ میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث بغیر کسی کرائوڈ کے ہوگا۔

یہ فیصلہ منتظمین نے کیا ہے اور بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (BCCI) اپنے ٹکٹنگ پارٹنر کے ذریعے ان شائقین کو ٹکٹ کی رقم کی واپسی کی سہولت فراہم کرے گا، جنہوں نے میچ کے لیے ٹکٹ خریدے تھے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے کہا کہ ” یہ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا اور جنہوں نے اپنے ٹکٹ بک کرائے ہیں، ان کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

حیدرآباد پولیس نے خاص طور پر 28 ستمبر کو ہونے والے گنیش وسرجن اور عید میلا النبیﷺ جیسے تہواروں کی وجہ سے سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے میچ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی لیکن پہلے سے سخت شیڈول کی وجہ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بند دروازوں کے پیچھے میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا۔