65

پاکستانی آئی ٹی اوربینکنگ سیکٹر میں بھارتی مصنوعات کے استعمال سے مداخلت کا خدشہ

بھارتی مصنوعات کا پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری، فن ٹیک اوربینکنگ سیکٹر میں استعمال ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی مصنوعات کے ذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا خدشہ ہے جس پر وفاقی حکومت نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبوں کو مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی سیکٹرز کی کچھ کمپنیاں، بینکس بھارتی کمپنیوں سے آئی ٹی مصنوعات خریدتے ہیں، ان مصنوعات میں ملیوئیر وائرس کی موجودگی کا امکان ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق بھارتی کمپنیوں کی مصنوعات سے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی اہم معلومات کوخطرہ ہے، میلویئر وائرس کی موجودگی سے ڈیٹا، پرسنل آئیڈنٹیفکیشن انفارمیشن کے غلط استعمال کاخدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مصنوعات کے ذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا اندیشہ ہے لہٰذا بھارتی منصوعات کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں تمام صارفین کوبھارتی نژاد آرٹیفشل انٹیلیجنس مصنوعات کے استعمال سے گریزکا مشورہ دیا گیا ہے اورمتبادل مصنوعات کیلئے کمپنیوں کوپاکستان سافٹ وئیر ہاؤس سے مشورہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔