26

ایکس (ٹوئٹر) کے پریمیئم صارفین اب پوسٹس پر لائیکس کی تعداد چھپا سکتے ہیں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) نے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی پوسٹس کے لائیک کاؤنٹ کو چھپا سکیں گے۔

یہ فیچر ایکس کی جانب سے صارفین کو زیادہ پرائیویسی فراہم کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

مگر یہ فیچر صرف ایکس پریمیئم (ٹوئٹر بلیو) کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے والے صارفین کی پوسٹس پر لائیکس کی تعداد دیگر افراد نہیں دیکھ سکیں گے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے اعلان کے بعد ایکس کے مالک ایلون مسک نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے لائیکس کاؤنٹ کو چھپائیں نہیں بلکہ بک مارکس فنکشن کو استعمال کریں۔

یعنی یہ نیا فیچر آپشنل ہے اور صارفین جب مرضی اسے ان ایبل یا ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔

فیچر کیسے استعمال کریں؟

اگر آپ ایکس پریمیئم کے صارف ہیں تو ایکس ایپ اوپن کرکے پروفائل میں جائیں۔

وہاں اوپر دائیں جانب کونے میں موجود تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی میں جائیں۔

وہاں پرائیویسی اینڈ سیفٹی کے آپشن پر کلک کریں اور نیچے اسکرول کرکے لائیکس سیکشن میں ہائیڈ لائیکس ٹیب کو آن یا آف کر دیں۔

اس فیچر کے استعمال سے صارفین کو یہ فکر نہیں رہے گی کہ ان کی پوسٹس پر لائیکس کی کم تعداد دیگر افراد دیکھ سکیں گے۔