12

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کچھ دیر قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کا مرکز  ملیر کے مغرب سے 10 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر کراچی کے زلزلے کی شدت 2.9 محسوس کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔