15

امریکہ بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، حبا فواد کا شہبازگل کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حبا فواد چوہدری نے ایکس (ٹوئٹر) پر شہباز گل کے جواب میں کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیا وفاداری؟ عمران خان اقتدار میں تو آپ امریکا سے اسلام آباد آگئے، وہ جیل گئے تو آپ امریکا پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسد عمر اور فواد پاکستان میں ہیں، پاسپورٹ بدل کر امریکا نہیں پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ حبا فواد نے گل کو امریکا سے واپس لاؤ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں۔