14

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔

ترجمان ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے نئی تقرریوں کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دی ہیں،  جزیلہ اسلم کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مشتاق احمد کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان سے عبدالصادق چیف جسٹس کے چیف آف اسٹاف تعینات ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج ہی سپریم کورٹ کے 29 چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اور انہوں نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کو سماعت کے لیے کل مقرر کر دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کرے گا۔