19

نوازشریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس مل گئی

ن لیگ کی قانونی ٹیم نے سابق وزیراعظم  نوازشریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دیدی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور مقدمات کا جائزہ لینے کے لیےلندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی، جس میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔

قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات در پیش نہیں۔

مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں نواز شریف، شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔

اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ملک نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو بریفنگ دی۔