13

عام انتخابات جنوری کے تیسرے ہفتے میں کرانے کی تیاریاں

عام انتخابات جنوری کے تیسرے ہفتے میں کرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں ،30 نومبر کو حلقہ بندیاں مکمل کر لی جائیں گی،حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد 54دن ہیں ۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ الیکشن کمیشن پر کوئی دباؤ نہیں ہے ،الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،انتخابی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔