10

الیکشن کمیشن فوری انتخابی شیڈول کااعلان کرے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق جلد از جلد انتخابی شیڈول کااعلان کرے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام الیکشن کی تاریخ کےاعلان سے ختم ہوسکتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہیئے۔ الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈول کےبعد انتخابی اتحاد کا فیصلہ کریں گے ۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں قرارداد منظور کی گئی۔سی ای سی اجلاس میں سیاسی اور معاشی بحران پر بحث ہوئی۔لیول پلئنگ فیلڈ میں اعتراضات آصف زرداری کے سامنے رکھے ہیں۔سی ای سی نے آصف زرداری کو اختیار دیا کہ اعتراضات دور کرائے جائیں۔انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کی حتمی اسٹریٹجی ابھی سامنے نہیں رکھ سکتے۔