11

حکومت پنجاب کا طلباء کیلئے بڑا اعلان

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے طلباء کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے انارکلی اورنج لائن سٹیشن کا دورہ کیا اور طلباء سے ملاقات کی۔ ابراہیم مراد نے بارویں جماعت تک کے طلباء کیلئے اورنج لائن ٹرین کا سفر فری کرنے کا اعلان کریا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ  پیر سے جمعہ تک سکول کے طلباء کیلئے سفر مفت کیا گیا ہے۔ اب والدین کو بھی سہولت ہوگی کہ بچے سکول مفت جاسکیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ معذور افراد کو بھی مستقبل میں مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔