18

پاکستان بار کا چیف جسٹس عمر عطابندیال کے اعزاز میں عشائیےکے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے اعزاز  میں عشائیےکے بائیکاٹ کا  اعلان کردیا۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے نام نوٹ میں کہا ہےکہ پاکستان بار چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عشائیے میں احتجاجاً شرکت نہیں کرےگی۔

پاکستان بار کونسل کے  اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چیف جسٹس عمر عطابندیال فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے،  پاکستان بار احتجاجاً ججز کے چیف جسٹس کے اعزاز  میں عشائیے میں شرکت نہیں کرےگی۔