19

پشاور کے علاقے میں رات 10 بجے کے بعد مقامی لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی

پشاور کے علاقہ داود زئی میں رات دس بجے کے بعد مقامی لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

تھانہ داودزئی کے ایس ایچ او نے اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کردیا۔

منشیات میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کے لئے تھانے آنے والوں خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔


پولیس نے ڈاگئی، ملاخان، شاہ عالم اور دیگر علاقوں کیلئے بھی ہدایت نامہ جاری کردیا۔

پولیس کے مطابق کوئی قبرستان، دریا کنارے یا کھیتوں میں بلا عذر پایا گیا تو کارروائی ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے استعمال میں اضافے کے باعث ہدایت نامہ جاری کیا گیا۔