14

صدرکی الیکشن کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کااجلاس طلب

الیکشن کمیشن نے صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس کے وقت کا تعین تاحال نہیں کیاگیا۔اجلاس میں صدرمملکت کے خط کاجائزہ کیاجائےگا۔لیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم بریفنگ اور قانونی ماہرین رائے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں چاروں ممبران سمیت متعلقہ ونگز بھی شریک ہوں گے۔