31

لیگی قیادت کی لندن میں اہم بیٹھک ، انتخابات میں مختلف جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کی تاریخ کی تجویز شہباز شریف نے دی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی تجویز سے سب نے اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کی لندن میں اہم بیٹھک ہوئی۔ جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مختلف جماعتوں سے مقامی سطح پر انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی ف ، اے این پی سمیت دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے،جبکہ بلوچستان میں بی اے پی و دیگرقوم پرست جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔