107

شاہ جی بخیروعافیت گھر پہنچ گئے

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ گھر پہنچ گئے۔ بلال شاہ کی والدہ نے بیٹے کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلال شاہ کی والدہ شہزادی بیگم نے کہا ہے کہ بلال شاہ چند روز قبل لا پتہ ہوا تھا، گزشتہ شب 12بجے بلال گھر پہنچا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلال نےواپس آنے کے بعد اب تک کچھ نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ بلال کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف کیا گیا تھا۔