105

ایکس اب اپنے صارفین کا بائیومیٹرک ڈیٹا بھی اکٹھا کرے گا

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس جو کہ پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے صارفین کا بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔

نئی پالیسی کے تحت ایکس کی سبسکرپشن سروس ’‘ ایکس پریمیم ’‘ میں سائن اپ کرنے والے صارفین تصدیق کے لئے سیلفی اور فوٹو آئی ڈی فراہم کرنے کا انتخاب کرسکیں گے۔

پالیسی کے مطابق صارفین کا ڈیٹا ممکنہ طور پر ان کے لیے ملازمتیں ڈھونڈنے میں مدد فراہم کر سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایکس کی نئی پرائیویسی پالیسی 29 ستمبر سے لاگو ہوگی۔

خیال رہے کہ ایکس کے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم پرآڈیو وڈیو کالنگ کا نیا فیچر متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مسک کا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ آڈیو وڈیو کالنگ کے لئے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ فیچر اینڈرائیڈ اور ایپل دونوں پر دستیاب ہوگا۔