40

ایشیا کپ :بارش کی وجہ سے دوسری مرتبہ میچ رک گیا، بھارت کے 3 کھلاڑی آؤٹ

 

ایشیاء کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاک بھارت میچ جاری ہے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا جادو چل گیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان روہت شرما کو 15 کےمجموعی اسکور پر پویلین بھیجا اور اس کے بعد سپرسٹار بلےباز ویرات کوہلی کو بھی 27 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھا دی۔بھارت کی تیسری وکٹ 48 کے تیسری اسکور پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر شریاس آئرکیچ پکڑا کر پویلین کو چلتا بنے۔

ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دوسری مرتبہ رک چکا ہے۔ بھارت نے 51 رنز اسکور کیے ہیں اور اس کے 3 کھلاڑی پویلین کو لوٹ چکے ہیں۔اس سے قبل ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔ میچ کے آغاز کے 4 اوورز بعد ہی بارش شروع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے وکٹ کو ایک مرتبہ پھر کور کردیا گیا اور میچ رک گیا۔بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 4.2 اوورز میں 15 رنز اسکور کیے ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

    راولپنڈی: میٹرو بس میں آتشزدگی، بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون زخمی

 

 

 

    بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردی

 

رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے مابین ایشیا کپ کے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے ٹاس ہوا جو بھارت نے جیت لیا۔ کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔


ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ ہم موسم کے حوالے سے نہیں سوچتے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کا اچھا مقابلہ ہوگا۔

پالیکلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ میں شائقین کرکٹ نے اپنے اپنے من پسند کھلاڑیوں پر نظریں جما لیں ہیں، پاکستان کے بابر اعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی کے درمیان مقابلہ ہوگا،

 

    الیکشن کمیشن کیجانب سے انتخابات کی ممکنہ تاریخ منظرعام پر آگئی

 

 

 

    شمالی وزیرستان: جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی نمازجنازہ ادا

 


34 سالہ ویرات کوہلی نے اپنی ٹیم کی جانب سے 275 ایک روزہ انٹرنیشنل مچیز کھیل رکھے ہیں جس میں انہوں نے 46 سنچریوں اور 65 نصف سنچریوں کی مدد سے 12898 رنز بنا رکھے ہیں۔ پاکستان کے 28 سالہ بابر اعظم نے 104 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں جن میں انہوں نے 19 سنچریوں اور 28 نصف سنچریوں کی مدد سے 5353 رنز بنا رکھے ہیں۔

 

پاکستان اور بھارت کے اہم ٹاکرے میں دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں میں پاکستان کے فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان اور افتخار احمد پر نظریں لگی ہوئی ہیں
بھارت کے کپتان روہت شرما، سوریا کمار یادیو، شبمن گل، نئے وکٹ کیپر بیٹر ایشن کشن، شیراس ایر اور آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور جدیجہ پر نظریں ہونگی۔