46

’جوان‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان‘ آخر کار منظر عام پر آگئی ہےیہ فلم ایکشن، ڈرامہ، تھرل، رومانس سے بھر پور ہے۔

ہندی میں جوان کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا، شاہ رخ خان کی فلم کا ٹریلر ریلیز سے کچھ دن پہلے تک اس کی جھلک منظر عام پر آتی رہی تاہم اب ایک آفیشل ٹریلر کو بہترین انداز میں جاری کیا گیا ہے، جس میں اداکار شاہ رخ اور اداکارہ نینتھارا کی موجودگی کو پہلی بار دیکھا گیا۔

ٹریلر میں شاہ رخ  ایک میٹرو کو ہائی جیک کرتے ہیں اس کیس میں اداکارہ نینتھارا کے پولیس افسر کو کیس کا انچارج بنا دیا جاتا ہے، جو جوان سے پوچھتی ہے کہ اب تم کیا چاہتے ہو جس پر شاہ رخ کہتے ہیں مجھے ’عالیہ بھٹ‘ چاہیے۔

ٹریلر سے ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ نے فلم جوان میں ماضی میں نینتھارا سے شادی کی تھی کیونکہ کچھ مناظر میں  دونوں کے درمیان رومانوی لمحات کو بھی دیکھا گیا۔

اس فلم میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اسپشل کریکٹر میں دیکھا گیا، انہوں نے ریسلنگ میچ میں شاہ رخ کو شکست دی، اس کے علاہ وجے سیتھوپتی مختلف اوتاروں میں نظر آتے ہیں، اس فلم میں وہ ’دنیا کے چوتھے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ شاہ رخ خان کا رواں برس کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل ’پٹھان‘ نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

’جوان‘ میں کنگ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں مختصر کردار کرتی نظر آئیں گی، فلم اگلے ماہ 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

 شاہ رخ خان اس فلم میں ایک سابق فوجی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں وہ 6 خواتین پر مشتمل ایک ٹیم چلاتے ہیں اس دوران وہ ملک بھر میں مختلف ڈکیتیوں کو روکتے ہیں۔