43

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیس، عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست منظور

آفیشل سیکرٹ ایکٹ  عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان  کو اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان  سے  ورچوئل ملاقات کی اجازت دےدی۔

  رپورٹ کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  نے اپنے بیٹوں قاسم  خان اور سلیمان خان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت کے لئے  درخواست دائر کی تھی۔

چیرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیرنیازی اور شیرازاحمد کے زریعے درخواست دائر کی جس  میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان  سے ٹیلیفون یا وٹس ایپ پر بات کرنا چاہتے ہیں ۔

 جج خصوصی عدالت  ابوالحسنات ذوالقرنین نے  چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بیٹوں سے والد کی ورچوئل ملاقات کرانے  کی ہدایت کردی ہے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے والد کی بیٹوں سے  ورچوئل ملاقات کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔