57

ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بڑی سہولت دیدی گئی

لاہورسمیت پنجاب بھر کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بڑی سہولت دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری اب لائسنس کارڈ کے ساتھ ای لائسنس بھی حاصل کریں گے، شہریوں کو ٹریفک پولیس کی ایپ سے آن لائن ای لائسنس حاصل ہوگا۔

اب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے ای لائسنسنگ کےا جراکافیصلہ کیا گیا ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے کارڈ کے پرنٹنگ اور اجرا تک شہری اپنے فون سے ٹریفک پولیس کو اپنا لائسنس دکھا سکیں گے۔

ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کیساتھ ہی ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا اپلوڈ کردیا جائےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے کارڈ کے حصول تک ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ پر شناختی کارڈ نمبراور تاریخ پیدائش ڈال کرڈیٹا حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ای لائسنسنگ کا مقصد لائسنس پاس نہ ہونے یا گم ہونے ہی صورت میں ریکارڈ چیک کروایا جاسکے،ای لائسنسنگ سے آئے روزلائسنسنگ کارڈز کی عدم فراہمی پر بھی قابوپایاجاسکےگا۔