26

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کل سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں توشہ خانہ کیس کل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مخصوص لوگوں کے لیے توشہ خانہ کی اشیاء کی نیلامی کی حکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا جبکہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل دن گیارہ بجے سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے نے چیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی و ضمانت پررہائی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ آج چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آجائے گا۔