53

ادا شرما نے وہ فلیٹ خرید لیا جس میں سوشانت اپنی موت سے پہلے رہتے تھے

خوبرو بھارتی اداکارہ ادا شرما نے ممبئی میں وہ فلیٹ خرید لیا جس میں موت سے قبل سشانت سنگھ راجپوت رہائش پذیر تھے۔

فلم کمانڈو اور کیرالہ اسٹوری سے شہرت حاصل کرنے والی ادا شرما سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے ممبئی کے مونٹ بلانک اپارٹمنٹس میں فلیٹ خریدا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادا شرما کی ٹیم نے بھی اداکارہ کی جانب سے فلیٹ خریدنے کی تصدیق کردی ہے۔ 

تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اداکارہ اس فلیٹ میں منتقل ہوں گی یا نہیں؟

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ فلیٹ میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنی موت سے قبل رہائش پذیر تھے۔

رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے مذکورہ اپارٹمنٹ خبروں میں رہا جس کے بعد سے اس کے کرائے میں بھی اضافہ کردیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس فلیٹ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔a