148

حکومت کامفت انٹر نیٹ فراہم کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کی جانب سے پہلی بار ضلع کونسل کی جانب سے روہڑی شہر کو فری وائی فائی زون قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا، روہڑی شہر کو سندھ کا پہلا فری وائی فائی زون قرار دیدیا گیا، منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں نوجوانوں کیلئے فری انٹرنیٹ ناگزیر ہے، ایک وقت میں 3 ہزار شہری مستفید ہوسکیں گے۔ ضلع چیئرمین نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں سکھر، پنو عاقل اور دیگر شہروں میں سروس دیں گے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ فری انٹرنیٹ سروس سے تعلیم کا حصول آسان ہوجائے گا۔