79

شاہ رخ کی نئی فلم جوان کی دنیا کی سب سے بڑی سکرین پر ریلیزکی تیاریاں

بالی ووڈ کے سینئر اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ دنیا کی سب سے بڑی اسکرین پر ریلیز کی جائے گی۔
7

ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو جرمنی کی سب سے بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا، اس اسکرین کی چوڑائی 125 فٹ اور لمبائی 72 فٹ ہے۔ اس سے قبل اتنی بڑی اسکرین پر کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش نہیں کی گئی ہے۔
گزشتہ روز اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی میگا تھرلر کا نیا پوسٹر پوسٹ کیا ہے جس میں ان کے پانچ دھماکے دار کرداروں کی تصاویر موجود ہے۔

شاہ رخ خان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن دیا کہ یہ تو شروعات ہے، انصاف کے مختلف چہرے، یہ تیر ہے، ابھی ڈھال باقی ہے، یہ انت ہے ابھی کال باقی ہے، یہ پوچھتا ہے خود سے کچھ، ابھی جواب باقی ہے۔’
یاد رہے کہ ’جوان‘ اداکار کے  شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔