راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ سحت کا کہنا ہےکہ ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 131 ہوگئی ہے۔بینظیر بھٹو ہپستال، ہولی فیملی اور ڈی ایچ ہپستال میں ڈینگی کے 35 مریض زیر علاج ہیں۔
چکلالہ، کٹاریاں، پوٹھوہار ٹاؤن، ڈھوک سیداں، ڈھوک منشی، دھاماں سیداں ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔چک جلال الدین، اڈیالہ روڈ، راول ٹاؤن اور راولپنڈی کینٹ کا علاقہ بھی ڈینگی سےمتاثر ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج بھی جاری ہے۔ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 395 عمارتیں سیل کی جارہی ہیں۔