34

ایشیاکپ، ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم میں نائب کپتانی کی جنگ چھڑگئی

بھارتی کرکٹ ٹیم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے دھماکے دار واپسی نے ایشیاکپ، ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم میں نائب کپتانی کی جنگ چھیڑدی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سنیارٹی کے لحاظ سے دیکھیں تو جسپریت بھمرا آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے آگے ہیں، انہوں نے سال 2022 میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی تھی جبکہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں بھمرا کو روہت شرما کے نائب کے طور پر بھی میدان میں اُتارا جاسکتا ہے۔

انجری سے واپسی پر جسپریت بمراہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 مقابلے میں بھرپور ردھم میں نظر آئے انہوں نے 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

دوسری جانب ہاردک پانڈیا بطور کپتان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی دو طرفہ سیریز ہارے جس میں انکی کپتانی پر کئی سوالات بھی اُٹھے، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-2 سے کامیابی سمیٹی جبکہ ہانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں 2-3 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انہیں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے کپتانی سے ہٹادیا گیا۔

دورہ آئرلینڈ کے دوران بھارتی ٹیم میں ایک سال بعد انجری سے واپسی کرنے والے جسپریت بمراہ کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی پہلے میچ میں بھارت ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 2 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

 

ایشیاکپ، ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم میں نائب کپتانی کی جنگ چھڑگئی