60

پنجاب میں ہیپاٹائٹس بے قابو، مریضوں کی تعداد 29 لاکھ تک پہنچ گئی

پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

 پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، صوبے میں قائم 217 کلینکس میں سے صرف 23 میں پی سی آر کی سہولت موجود ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 9 لاکھ 81 ہزار سے زائد پی سی آر کئے جاچکے ہیں، انتہائی موذی مرض کے 62 فیصد پھیلنے کی وجہ سرنج کا بار بار استعمال ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی کے 76 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں، حالیہ اسکریننگ سے ہیپاٹائٹس بی کے ایک لاکھ 38 ہزار مریض سامنے آئے۔

دستاویز کے مطابق اس سے قبل صوبہ بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے 4 لاکھ مریض ہی رجسٹرڈ تھے۔