بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی اب اداکاری کے بعد ڈائریکشن کی طرف بھی قدم بڑھارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی اپنی پہلی میوزک ویڈیو میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب ڈائریکشن میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی۔
دیشا پٹانی نے میوزک ویڈیو“کیوں کرو فکر“ میں اداکاری کے علاوہ بطورِ ڈائریکٹررڈیبیوکیا ہے۔اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس حوالے سے کہا کہ جن چیزوں کو آپ کنٹرول نہیں کر سکتے ان کو چھوڑکر آپ آزاد ہو سکتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں میوزک ویڈیوکا ٹائٹل شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کو کل یعنی16 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دیشا پٹانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2015 میں تیلگو فلم ”لوفر“ سے کیا تھا اور وہ اپنی شاندار رقص کی صلاحیتوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔